’تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا‘

Change claimants ruined the old Pakistan situation in their province
Change claimants ruined the old Pakistan situation in their province

:لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا۔

شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے،کھوکھلے دعوؤں سے نہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پن جاب کا کہنا تھاکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here