افغان صوبے پکتیا کی مسجد میں خودکش دھماکا، 20 افراد ہلاک، 40 زخمی

Casualties feared as suicide bomber attacks mosque in eastern Afghanistan
Casualties feared as suicide bomber attacks mosque in eastern Afghanistan

:کابل

افغان صوبے پکتیا کے شہر گردیز کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

افغان نیوز ویب سائٹ طلوع نیوز کے مطابق پکتیا کے پولیس چیف راز محمد مندوزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق گردیز کی مسجد میں دھماکا اُس وقت ہوا، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here