کشمیریوں کے قتل کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج ہڑتال کی کال

Call of strike today in the occupied valley against the killing of Kashmiris
Call of strike today in the occupied valley against the killing of Kashmiris

:سری نگر

قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع شوپیاں میں ایک خاتون سمیت تین کشمیری نوجوانوں کو  شہید اور درجنوں کو زخمی کیے جانے کے بعد آج مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہڑتال اور مظاہروں کی کال کے بعد حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ضلع شوپیاں میں گذشتہ دنوں بھارتی فورسز نےآپریشن کے دوران ایک  گھر کو دھماکے سے تباہ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واقعے کے خلاف ضلع بھر میں عوام احتجاج کرتے ہوئے باہر نکلے تو ان پر بھی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گن سے فائر کیے گئے، جس سے ایک خاتون شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

تین روز قبل کپواڑہ میں بھی قابض بھارتی فورسز نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اُس وقت قتل کردیا تھا جب وہ مریض کو اسپتال لے کر جارہا تھا۔

بھارتی مظالم کے خلاف سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے آج ہڑتال اور مظاہروں کی کال دے رکھی ہے، جس کے بعد میر واعظ عمر فاروق کو نظربند کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here