بشریٰ بی بی کو چئیرپرسن پاکستان گرلز گائیڈ نامزد کیے جانے کا امکان

Bushra Bibi is likely to be named Chairperson Pakistan Girls Guide
Bushra Bibi is likely to be named Chairperson Pakistan Girls Guide

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی نے خاتون اول بننے کی جانب اپنا پہلا قدم بڑھا لیا ہے۔

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو ایک اہم عہدہ سونپے جانے کا امکان ہے۔ متوقع وزیرا عظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن کے عہدے پر فائز ہو سکتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کو گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے حلف سے قبل ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک صوبائی ایسوسی ایشن سے بھی اعتماد کا ووٹ لینا لازم ہو گا۔ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے کمشنر و سینیٹر نزہت صادق نے کہا کہ ملک کا جو بھی وزیر اعظم بنے ، ہم اس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

قومی اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر میں پاکستان گرلز ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوں گے ، انتخابات میں وفاق سمیت صوبائی ایسوسی ایشنز کی خواتین ممبر شریک ہوں گے اور رواں برس اور آئندہ برس کے بنائے جانے والے پروگرامز کی منظوری دیں گی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ہم قوانین کے مطابق الیکشن کروانے کے پابند ہیں، چئیرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اور یہ صرف وزیر اعظم کی اہلیہ کو ہی ایوارڈ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہم کھُلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ ہاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن ہیں اور نومبر کے بعد نئی چئیرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here