قصور کا کیا قصور ہے ؟

Bullay Shah Qasur

قصور کا کیا قصور ہے ؟

ضلع قصور کےمختلف شہروں میں چند بااثر افراد نے پہلے ہی نقصان میں چلنے والے ادارے پاکستان ریلوے کی جگہ کوڑیاوں کے بھاؤلیز پر حاصل کر کے دوکانیں بناکر غیر قانونی طورلاکھوں روپے کے عوض گروی رکھناشروع کردیں اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں
قصور(شہزادہ نعیم اختر) ضلع قصور کے مختلف شہروں میں چند بااثر افراد نے پاکستان ریلوے کی قیمتی ترین جگہ غیر قانونی طور پرکوڑیوں کے دم لیز پر لےکردوکانیں بنائی اور پھر غیر قانونی طور پرلاکھوں روپے میں لاہورہائیکورٹ کے واضع احکامات کو پشے پشت ڈالتے ہوئے گروی رکھنا شروع کردیں زرلع کے مطابق اس غیر قانونی گورکھ دھندے میں پاکستان ریلوے کے چند کرپت افسر بھی باقاعدہ طور پر جگہ لیز پرلینے والے افراد سے ہزاروں روپے مہنہ رشوت بھی وصول کرتے چیف جسٹس پاکستان وزیراعظم پاکستان اور وزیر ریلوے سمیت دیگر اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور سادہ لوح لوگوں کے لاکھوں لاکھوں روپے ڈوبنے سے بچنے سمیت اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر غیر قانونی لیز کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل لائیں

———————————————————————————————————————

پندرہ سال سے ایک ھی حلقہ پٹوار میں تعینات قبضہ مافیا کا سربراہ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والااشرف بھٹی پٹورای غیریب سائلین کے لیے فرعون بن گیا ہر نقل کے ہزاروں روپے ریٹ مقرر

قصور(بیورورپوٹ)  تفصیلات کے مطابق چونیاں حلقہ پٹوار میں پندرہ سال سے تعینات سیاسی اثرورخ رکھنے والا کرپشن کا بے تاج بادشاہ اشرف بھٹی نامی پٹواری غریب سائلین کے لیے درد سر بن گیا  ہرنقل کے ھزاروں روپے ریٹ مقرر  رشوت نہ دینے والے سائلین کو بار بار پٹوار خانے کے چکر لگوا کر زلیل کرنا وطیرہ بنالیے ھے بار چکر لگوانے کی وجہ پوچھنے پر کہتا ھے میں آپ کے باپ کا ملازم نہیں جاو جس سے مرضی میری شکایت کر دو مجھ کوئی فرق نہیں پڑتا اس کے علاوہ متوں شاہ اور کوٹ عمر کے قریب کرڑوں روپے کی قیتی سرکاری اراضی پر مختلف پراپرٹی ڈیلروں سے اپنا حصہ طے کرکے قبضہ کروانے میں بھی ملوث ھے جس کی خبر مختلف ٹی وی چینلوں اور اخبارات  شائع ھو چکی ھے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والے اس پٹواری کے تبدیل نہ ھونے کی وجہ اس کا سیاسی اثرورخ ھے پرائیوٹ منشی نہ رکھنے کےلاہور ہائیکورٹ کے واضع احکامات کے باوجود اس پٹواری نے دو پرائیویٹ منشی رکھے ھو ھیں اس پٹواری کے اس حلقے سے تبدیل نہ ھونے کی وجہ سیاسی اثرورخ ھے مزکورہ  پٹواری  ھر چھٹی کے دن ریکارڈ سمیت سیاست دانوں کے ڈیروں پر حاضریاں دیتا اشرف بھٹی پٹواری تعینات ھونے سے پہلے مڈل کلاس سے تعلق رکھتا تھا پر اب کوٹھیوں اور گاڑیوں کا ملک ھے زرلع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ھے کے اشرف بھٹی پٹواری نے دجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور پلاٹ مختلف لوگوں کے نام پر لے رکھے ہیں گزشتہ دنوں سردار محمد دین ڈوگر کی مزکورہ پٹواری کے خلاف  تحریری درخواست پر ڈسی نے اے سی چونیاں کو انکوئری افسر مقرر کیا ھے اب دیکھنا یہ ھے یہ انکوئری بھی سابقہ درجنوں انکوئریاں کی طرح بے سود ثبوت ھوتے ھے یا کوئی ایکشن بھی ھوتا ھے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here