دلہا دلہن شادی کیلئے ‘خطروں کے کھلاڑی’ بن گئے

Bride groom became a 'risky player' for marriage
Bride groom became a 'risky player' for marriage

:نیویارک

اکثر وبیشتر شادیاں، ہالز یا بینکوئیٹ میں ہوتی ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئی جگہوں اور مقامات کا انتخاب کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک امریکی جوڑے نے 400 فٹ اونچی پہاڑیوں کے درمیان شادی کی، جن کی تصاویر نے سب کو دنگ کردیا۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ  کے مطابق ریان اور کمبرلے نامی جوڑے نے اپنی شادی کے لیے 400 فٹ اونچی یوٹاہ کی پہاڑیوں کا انتخاب کیا، جہاں پہاڑیوں کے درمیان جالی (نیٹ) باندھی دی گئی، جس پر کھڑے ہوکر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

Couple chose 400 feet high Utah hills for their marriage
Couple chose 400 feet high Utah hills for their marriage

پہاڑیوں کے درمیان لگائی گئی جالیوں کو مضبوطی سے چاروں اطراف سے باندھا گیا تھا تاکہ خوشگوار موقع پر کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

net tightly tied around all sides
net tightly tied around all sides

یوٹاہ کی 400 فٹ بلند پہاڑیوں کے درمیان جالی کا استعمال کرکے راستہ بنایا گیا تاکہ دلہن آسانی سے وہاں جاسکے اور کھڑی رہ سکے۔

couple invited all the friends and family on their unique style marriage
couple invited all the friends and family on their unique style marriage

دونوں نے اپنی انوکھی انداز کی شادی پر تمام دوستوں اور اہل خانہ کو بھی مدعو کیا تھا تاہم کچھ افراد نے شادی انجوائے کرنے کے ساتھ بیس جمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔

Some people also performed BASE jumping to enjoy marriage
Some people also performed BASE jumping to enjoy marriage

شادی کی تمام تصاویر فوٹو گرافر ایبی ہیری نے لیں، جن کا کہنا تھا کہ اس شادی کی تصاویر لینے میں انہیں بے حد مزہ آیا اور واقعی یہ ایک انوکھی شادی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here