٣ روزہ برائیڈل کوچیور ویک (بی سی ڈبلیو) 2017 کا آغاز ہو گیا

Bridal Couture Week 2017
Bridal Couture Week 2017

:لاہور

لاہور میں جھل مل کرتے رنگا رنگ ملبوسات اور ستاروں سے سجے 3 روزہ برائیڈل کوچیور ویک  (بی سی ڈبلیو) 2017 کا آغاز ہوگیا۔

بی سی ڈبلیو  2017 پاکستان، 8 سے 10 دسمبر تک جاری رہے گا، اس میں 21 فیشن ڈیزائنر اپنی کلیکشنز پیش کریں گے جن میں ایچ ایس وائے، کرما، ایلان، ماہ گل، عامر عدنان، نیلوفر شاہد اور دیگر شامل ہیں۔

بی سی ڈبلیو 2017 میں تمام ڈیزائنر نے موسم سرما کو مدنظر رکھتے ہوئے عروسی ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں جن پر کورا، دپکا، پٹا ورک، کٹ ورک اور زری کا کام کیا گیا ہے۔

جیولری ڈیزائنرز نے بھی ان ملبوسات کی مناسبت سے انتہائی خوبصورت زیورات تیار کیے ہیں جنہیں پہن کر ماڈلز نے چار چاند لگا دیئے۔

بی سی ڈبلیو کے پہلے دن ستاروں اور ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے، اس موقع پر عاصم اظہر اور ہارون رشید سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی زبردست پرفارمنس دی اور اس شام میں مزید رنگ بھر دیئے۔

اس موقع پر فلم ‘ارتھ 2’ کی کاسٹ میں شامل شان شاہد، محب مرزا، حمیمہ ملک اور عظمیٰ حسن نے فیشن ڈیزائنر فہد حسین کی کلیکشن کی نمائش کی اور اپنی 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کی تشہیر بھی کی ۔

Arth 2 cast in BCW 2017
Arth 2 cast in BCW 2017

دوسری جانب پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو کی کلیکشن ’گلاب سندیش‘ کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

Sajal Ali in BCW 2017
Sajal Ali in BCW 2017

بی سی ڈبلیو کے پہلے روز اداکار بلال عباس ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کی کلیکشن ’پوشاک‘ کے لیے شو اسٹوپر تھے، ان کی کلیکشن کے عروسی ملبوسات ویلوٹ پر بنے ہوئے تھے۔

Bilal Abbbas style in BCW 2017
Bilal Abbbas style in BCW 2017

فیشن ڈیزائنر عائشہ عمران نے اپنے شو اسٹوپر اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ اپنی کلیکشن ’جہان‘ کی تشہیر کی ۔

Ahmad Ali Akbar in BCW 2017
Ahmad Ali Akbar in BCW 2017

بی سی ڈبلیو کے آغاز میں مختلف ڈیزائنرز نے اس کی کامیابی کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ شو پاکستان کی فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بدلتی ہوئی فیشن کی دنیا نے خوب مقبولیت حاصل کی ہے اور پاکستانی ڈیزائنرز دنیا بھر میں اپنی انڈسٹری کا نام روشن کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here