بھارت میں مردہ قرار دیکر سرد خانے منتقل کیا گیا لڑکا زندہ نکلا

Brain-dead man found alive on autopsy table
Brain-dead man found alive on autopsy table

:ممبئی

بھارت میں کار حادثے میں مردہ قرار دیکر سرد خانے میں منتقل کیا جانے والا لڑکا ایک روز بعد زندہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمنشو بھردواج ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے پہلے دماغی طور پر مردہ قرار دیا اور پھر بعدازاں ڈاکٹرز نے اسے طبی طور پر بھی مردہ قرار دیکر لاش کو سرد خانے میں منتقل کردیا۔

سرد خانے منتقل کیے جانے کے ایک روز بعد جب بھارتی شہر ناگپور کے ایک اسپتال کے ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کے لیے اوزار اٹھائے تو اس نے بھردواج کی نبض میں حرکت دیکھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال کے ایک خصوصی وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

Himanshu Bharadwaj

دوسری جانب بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھردواج نے سرد خانے میں ایک صفائی کرنے والے شخص کو پکڑ کر اپنے زندہ ہونے کا احساس دلایا۔

ہیمنشو بھردواج کے گھر والوں نے اپنے پیارے کے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا جبکہ اسپتال کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹرز کی غفلت کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

چندورا ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹر گیڈم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مریض کا سانس بھی نہیں آ رہا تھا اور نا ہی بنض میں حرکت تھی تاہم آج اس کے عمل تنفس نے کام کرنا شروع کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here