پیدائشی فن کارہ ہوں تربیت کی ضرورت نہیں: زباب رانا

born Artist no Need of Training: Zabab Rana
born Artist no Need of Training: Zabab Rana

ٹیلی ویژن نگری میں نئی اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ وہ پیدائشی فنکارہ ہیں اس لیے انہیں اداکاری کے لیے کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فن پیدا ہوتے ہیں، ہماری سینئر اداکاراؤں بشری انصاری، روحی بانو اور عظمی گیلانی جیسے ناموں نے بھی کونسی اکیڈمی سے اداکاری سیکھی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں زباب رانا نے بتایا کہ انہیں ہدایتکار شہود علوی کے مشہور ڈرامے “میرے خدایا” میں علینا کے کردار میں پہچان ملی جب کہ ڈرامہ سیریل بندش میں ہانیہ کے روپ میں بھی انہیں پسند کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابتداء ہی میں منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور شہود علوی، سہیل اصغر، ساجد حسن اور مرینہ خان کے ساتھ کام کرکے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔

زباب کا کہنا تھا کہ بہت جلد مداح انہیں پاکستانی فلموں میں اداکاری کرتے دیکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here