ٹوئٹر میں بک مارک فیچر متعارف کروا دیا گیا

Bookmarks feature was introduced in Twitter
Bookmarks feature was introduced in Twitter

:لندن

فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح ٹوئٹر پر بھی پسندیدہ پوسٹ کو محفوظ کرنےکے لیے ’بک مارک ‘ فیچر متعارف کروا دیا گیا۔

ٹوئٹر صارفین کو ’بک مارک‘ فیچر کی مدد سے اب یہ آسانی ہوگی کہ وہ کوئی بھی معلومات یا پھر کسی خاص دوست کی ٹوئیٹ کو اپنے پاس محفوظ کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹوئیٹ کے نیچے دیئے گئے شیئر ٹوئیٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں ’ایڈ ٹوئیٹ ٹو بک مارک‘ کا آپشن واضح ہوگا۔

اس آپشن پر کلک کرنے سے صارفین کی پسندیدہ پوسٹس یا ایسی معلوماتی ٹوئیٹس محفوظ ہوسکتی ہیں، جنہیں وہ سنبھال کر رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here