اسلام آباد میں خفیہ ویڈیوز بناکر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

in Islamabad blackmailer arrested who made hidden videos of women and blackmail him
in Islamabad blackmailer arrested who made hidden videos of women and blackmail him

:اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں گیسٹ ہاؤس میں خواتین کی خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے والے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسلام آباد کے نجی گیسٹ ہاؤس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ملزم امجد نے اسلام آباد میں گیسٹ ہاوٴس بنا رکھا تھا جہاں وہ رہنے کے لیے آئے جوڑوں کی خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بناتا اور پھر انہیں بلیک میل کرتا، ملزم خواتین کو بلیک میل کرکے ساتھ جسمانی تعلقات اور پیسے وصول کرتا تھا۔ 

ایف آئی اے نے ایک خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست میں بتایا کہ ملزم اس کی فیملی کو بھی بلیک میل کررہا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی اے نے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here