بھارت: چھتیس گڑھ میں باغیوں کے حملے میں بی جے پی رکن اسمبلی سمیت 6 افراد ہلاک

BJP's Bhima Mandavi, Killed In Maoist Blast, Was Returning From Campaign
BJP's Bhima Mandavi, Killed In Maoist Blast, Was Returning From Campaign

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے حملے میں بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی  سمیت 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے  دنتے واڑہ کے کوانکونڈا تھانہ  کی حدود شیام گیری میں باغیوں نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے قافلے پر حملہ کیا۔

ماؤنواز باغیوں نے قافلے کو بارودی ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ بھیما منڈاوی ہلاک ہوگیا جب کہ  حملے میں 5 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنتے واڑہ میں انتخابات 11 اپریل کو ہونے ہیں لیکن ماؤ نواز باغیوں نے عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کررکھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here