وزیراعظم کی جانب سے’صاحبہ‘ کہنے پر بلاول کا ردعمل آگیا

Bilawal response over PM Imran calling him 'sahiba'
Bilawal response over PM Imran calling him 'sahiba'

:اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ’صاحبہ‘ کہنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے مرکز وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے’صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے نامناسب الفاظ کے استعمال پر بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایم سلیکٹ ایک بڑے آفس میں چھوٹے آدمی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا سلسلہ جارہی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بلاول کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‘سلیکٹڈ وزیراعظم اس منصب کے ہی اہل نہیں، الفاظ شرمناک ہیں، آج کا دن پاکستان کے لیے افسوسناک دن ہے’۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بھی اس معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران صاحب کی زبان ان کی تعلیم، تربیت اور ذہنیت کا خوب بتاتی ہے، ان جیسا کم ظرف سیاسی مخالف نہیں دیکھا’۔

 یاد رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ’بلاول صاحبہ‘ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، میرے اقتدار میں آنے کا مقصد کرپٹ لوگوں کو شکست اور ملک کو ترقی دینا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here