بھکر:مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی

Bhakar: Express engine collapsed with trolley, driver injured including 4 others
Bhakar: Express engine collapsed with trolley, driver injured including 4 others

:بھکر

صوبہ پنجاب کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے میں انجن اور دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی  ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

 حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

 ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے، جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا، جس وجہ سے کندیاں، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔

حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق کندیاں اور ملتان سے ریلوے کی ٹیمیں اور ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ انجن اور بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب متاثرہ ٹرین کے مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او سرگوددھا ڈاکٹر اختر عباس کی ہدایت کے مطابق امدادی کام میں پولیس کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here