بیگم نوازش علی کیس، چھاپے کے دوران ’میرا‘ کی موجودگی کا انکشاف

Begum Nawazish Ali Case Actress Meera also presence
Begum Nawazish Ali Case Actress Meera also presence

:کراچی

 کلفٹن کے ایک گھر میں پولیس کے چھاپے کے دوران اداکار علی سلیم اور دیگر گرفتار ملزمان کے علاوہ وہاں اداکارہ ’میرا‘ کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 کراچی پولیس نے کلفٹن میں واقع ایک گھر سے مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے اداکار علی سلیم عرف بیم نوازش علی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اس موقع پرصحافیوں کی جانب سے علی سلیم سے پوچھا گیا کہ کیا اداکارہ ’میرا‘ بھی ان کے ساتھ تھیں جس پراداکارنے اثبات میں سرہلایا جس پرصحافیوں نے پوچھا کہ پولیس نے انہیں کیوں چھوڑ دیا جس پراداکار نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔

سوشل میڈیا میں زیر گردش میرا کے بیان کے مطابق  ’ہم ریسٹ ہاﺅس میں فلم کی شوٹنگ کررہے تھے، کچھ لوگ آئے اورشناختی کارڈ چیک کرنے لگے، علی تو برابر والے والے کمرے میں آرام کر رہا تھا‘ تاہم پولیس کا موقف ہے کہ گیسٹ ہاﺅس میں کوئی خاتون نہیں تھی، ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکحل ٹیسٹ بھی مثبت نکلا ہے۔

واضح رہے کہ آج پولیس نے مغوی بچے کی موجودگی کی اطلاع پرکلفٹن کے ایک مکان میں کارروائی کرتے ہوئے علی سلیم عرف بیگم نوازش علی سمیت دیگرافراد کوگرفتارکرلیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here