بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچادی گئی، تدفین آج ہوگی

Begum Kulsoom's funeral to be held in Lahore today
Begum Kulsoom's funeral to be held in Lahore today

:لاہور

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچادی گئی، انہیں آج جاتی امرا میں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے کینسر میں مبتلا تھیں اور اسی موذی مرض سے لڑتے لڑتے بدھ (11 ستمبر) کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

لندن سے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے اہل خانہ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہلخانہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور برجیس طاہر سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات لاہور پہنچیں۔

کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی لائی گئی جہاں نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد نے مرحومہ کا آخری دیدار کیا۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام جاتی امرا کے شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ہی ادا کی جائے گی اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جناز گاہ میں صفوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں لگائی گئی ہیں جب کہ لاؤڈ اسپیکر بھی نصب کردیا گیا ہے۔

پاکستان آمد سے قبل گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی، جس میں اہلخانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور برطانوی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here