بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، انا للہ وانا اليه راجعون

Begum Kulsoom Nawaz passes away
Begum Kulsoom Nawaz passes away

:لندن

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو نواز انتقال کر گئی ہیں،سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نےاس بات کی تصدیق کی ،ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے با عث لند ن کے ہسپتال میں منتقل  تھیں،ان کا علاج  ہار لے اسٹریٹ ہسپتال میں کیا جا رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل رات سے بیگم کلثوم نواز کی  طبعیت کا فی خراب تھی،  ان کی میت پاکستان لانے کی سوچ رہے ہیں،شہاز شریف ان کی میت لانے کے لئے لندن جا ئیں گے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں نواز شریف کا ساتھ دیا ۔

بیگم کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہو نے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں،  کئی ماہ اپنی بیماری سے جنگ لڑتی رہیں، دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے انتقال  سے آگاہ کر دیا گیا ہے، والدہ کے انتقال کی خبر سن کر مزیم نواز آبدیدہ ہو گئیں، نواز شریف بھی  اپنی اہلیہ کی وفات کی خبر سن کر رو پڑے،کلثوم نواز کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جا ئے گی، جبکہ جاتی امر میں تدفین کی جائے گی ، خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی بیگم کلثوم نواز تین بار خاتون اول بھی رہ چکی تھیں۔

وعلاو ازیں وزیر اعظم عمران خان ،آصف علی ذرداری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت  کیا،وزیر اعظم عمران خان نے لندن ہائی کمیشن کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کردی ہے،وزیر اعظم کا کہنا کہ قانون کے مطابق اہلخانہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائینگی, جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے پے پناہ خدمات تھیں،وہ ایک بہادر خاتون تھیں،پارٹی رہنما وں اور کارکنان کی جانب سے بھی افسوس کا اظہا ر کیا ۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here