انسٹاگرام اسٹوریز کا اسکرین شاٹ لینے سے پہلے خبردار ہوجائیں

Be aware before taking screenshot of Instagram stories
Be aware before taking screenshot of Instagram stories

:لندن

اسمارٹ فون میں اسکرین شاٹ کی سہولت نے جہاں صارفین کو آسانی فراہم کی ہے وہیں پرائیویسی کو بھی متاثر کیا ہے، اکثر صارفین اپنے دوستوں کی تصاویر اور اسٹوریز کا اسکرین شاٹ لے لیتے ہیں، جس سے دوسرا شخص لاعلم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے انسٹاگرام ‘اسکرین شاٹ الرٹ’ فیچر پر کام کر رہا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق انسٹاگرام کمپنی نے اسکرین شاٹ الرٹ فیچر کو متعارف کرنے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا، جو اب آزمائشی مراحل میں ہے۔

اس فیچر کی مدد سے انسٹاگرام پر کسی بھی پوسٹ یا اسٹوری کا اسکرین شاٹ لینے پر دوسرے شخص کو اس کا نوٹیفکیشن موصول ہوجائے گا۔

پہلی مرتبہ اسکرین شاٹ لینے کی صورت میں صارف کو خبردار کیا جائے گا کہ آئندہ اس حوالے سے آپ کے دوست کو الرٹ کردیا جائے گا جبکہ دوسری بار صارف کے دوست کے پاس نوٹیفکیشن چلا جائے گا۔

Screenshots in Stories

یہ نوٹیفکیشن اسٹوری فیچر کے کیمرا آپشن کی طرف نمایاں ہوگا اور معلوم ہوجائے گا کہ کس نے اسکرین شاٹ لیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے، ’ہماری کوشش ہے کہ انسٹاگرام پر بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ صارفین با آسانی اپنے قیمتی لمحات اس پر شیئر کرسکیں‘۔

وہ صارفین جن کے اکاؤنٹ میں اس فیچر کو آزمائش کے لیے جاری کیا گیا انہوں نے ٹوئٹر پر انسٹاگرام کے اس فیچر کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس پر متعدد افراد نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

کچھ نے شکایت کی کہ یہ تو سکون برباد کرنے والا فیچر ہے، اس سے وہ صارف بھی مشکل کا شکار ہوگا جو اسکرین شاٹ لے گا اور وہ بھی جس کا اکاؤنٹ ہوگا۔

Instagram

لیکن اگر صارف چاہتا ہے کہ اسکرین شاٹ کا نوٹیفکیشن دوست کو موصول نہ ہو تو اس کے لیے وہ ایرو پلین موڈ پر جاکر اسکرین شاٹ لے سکتا ہے کیونکہ اس صورت میں وائے فائے اور انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ۔

اس کے علاوہ اگر ڈیسک ٹاپ سے  اسکرین شاٹ لیا جائے تو اس کا نوٹیفکیشن بھی موصول نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام نے اپنی پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی کرتے ہوئے حال ہی میں صارفین کے آن لائن ہونے کی معلومات بھی دوستوں کو فراہم کرنے کا فیچر متعارف کروایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here