شاہد اور شردھا خیموں میں رہنے پر مجبور

Batti Gul Meter Chalu Shahid and Shraddha ditched five star hotel to stay in hut
Batti Gul Meter Chalu Shahid and Shraddha ditched five star hotel to stay in hut

:ممبئی

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکار شردھا کپور فلم’ بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے باعث خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

شاہد کپور اور شردھا کپور کی ایک ساتھ پہلے بھی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’حیدر‘ میں جلوہ گر ہوچکے ہیں اور اب 4 سال بعد ایک بار پھر فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں نظر آئیں گے۔

دونوں اداکاروں کی جوڑی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی ریاست اترکھنڈ کے دور دراز علاقے میں موجود ہے جہاں انہیں روزمرہ زندگی کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

جب کہ فلم کی شوٹنگ جس علاقے میں ہو رہی ہے وہاں سے 4 گھنٹے کی مسافت پر ہوٹل واقع ہے اور فلم کی کاسٹ اور کریو نے آنے جانے کی مشقت سے بچنے کے لیے شوٹنگ کی جگہ پر خیمے لگا رکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمسازوں نے 5 اسٹار ہوٹل میں کاسٹ اور کریو کا انتظام کر رکھا تھا لیکن فلم کے ہدایت کار اور شاہد کپور نے ٹائم بچانے اور تھکن سے بچنے کے لیے خیموں میں رہائش کا فیصلہ کیا جس پر شردھا کپور نے بھی حامی بھرلی۔

فلم کی شوٹنگ میسور، ہرید وار سمیت کئی شہروں میں اپریل تک جاری رہے گی۔

شری نرائن سنگھ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور یہ فلم 31 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here