ایشیا کپ کے فائنل میں آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان جوڑ پڑے گا

Bangladesh look to shock India in Asia Cup final today
Bangladesh look to shock India in Asia Cup final today

:دبئی

ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان فائنل ٹاکرے میں ہوگا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔

بھارت اور بنگلدیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل تھیں جس میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی اور ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں ایونٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت افغانستان اور بنگلادیش پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here