انگلینڈ سے میچ، بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر بولنگ

Bangladesh bowl against England in World Cup
Bangladesh bowl against England in World Cup

:کارڈف

میزبان انگلینڈ کے خلاف میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں دو، دو میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے دونوں نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنے میچز میں فتح حاصل کی۔

لیکن انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں 14 رنز سے جب کہ بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں کارڈف کے میدان میں مدمقابل ہیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ گزشتہ دو روز سے بارش کے باعث ڈھکی ہوئی ہے اس لیے انہیں امید ہے کہ ابتدائی ایک گھنٹے بولرز کو مدد ملے گی۔

انگلش کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس ہارنے پر مایوس نہیں ہیں کیونکہ جب پچ سے گھاس ختم ہو جائے گی تو پورا دن یہ تبدیل نہیں ہو گی۔

بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ انگلینڈ نے معین علی کی جگہ لیام پلنکٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بارش کا امکان نہیں:

اگرچہ کارڈف میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بارش ہوتی رہی ہے لیکن آج دن بھر وہاں موسم صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here