وزیراعظم کا شہید کرنل سہیل کی شہادت پر اظہار افسوس

Balochistan operation: Funeral prayers of martyred colonel to be offered today
Balochistan operation: Funeral prayers of martyred colonel to be offered today

:اسلام آباد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، دھرتی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی بھاری قربانیاں دیں جس کی کوئی مثال نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے۔

کرنل سہیل عابد شہید کا تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تھا اور وہیں ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here