بلوچستان: مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

Balochistan 12 people were killed in different traffic accidents more than 20 injured
Balochistan 12 people were killed in different traffic accidents more than 20 injured

:بیلا

صوبہ بلوچستان کے علاقوں بیلا اور خضدار میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق حب میں بیلا کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب خضدار میں وڈھ کے قریب اوورناچ کے مقام پر مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here