بلدیو کمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست: پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

Baldev Kumar's request for political asylum in India: PTI standings
Baldev Kumar's request for political asylum in India: PTI standings

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اقلیتی رکن بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے رہا ہے۔

اس معاملے پر اب وزیراطلاعات خیبرپخوتنخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کی تحریک انصاف کی رکنیت ختم کردی تھی، وہ جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار پر اقلیتی ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ چلا، عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا ہے لیکن سورن سنگھ کے خاندان کا الزام اپنی جگہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ بلدیو کمار کو 2016 میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا تاہم گزشتہ سال عدالت نے انہیں عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here