دنیا کے 100 ممالک میں بیگ پائپ بجانے والا فنکار

Bag pipe player in 100 countries of the world  
Bag pipe player in 100 countries of the world  

:اسکاٹ لینڈ

روس جیننگز نامی شہری بیگ پائپ بجانے والے مشاق فنکار ہیں اور حال ہی میں انہوں نے دنیا کے 100 ممالک میں بیگ پائپ بجا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے 100 ویں ملک میں اپنا باجا بجا کر 100 ممالک کی گنتی پوری کرلی ہے اور اس بار انہوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اپنے فن کا اظہار کیا۔ روس جیننگز کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں خصوصی پذیرائی دی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے لاتعداد مداح ہیں۔

روس جیننگز کہتے ہیں کہ انہوں سفر کا شوق نہیں بلکہ وہ ان ممالک میں جاکر بیگ پائپ بجانا چاہتے ہیں اور لوگوں کو بیگ پائپ کے سروں سے آگاہ کرنے کے خواہش مند ہیں یہاں تک کہ انہوں ںے افریقا کے لق و دق ریگستانوں میں بھی بیگ پائپ بجایا۔

روس جیننگز چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں ایک بیگ پائپر کی حیثیت سے یاد رکھیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here