ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس: نیب تحقیقاتی رپورٹ، نواز اور مریم بدعنوانی میں ملوث قرار

Avenfield Properties Reference case: NAB investigation report, Nawaz and Maryam involved in corruption
Avenfield Properties Reference case: NAB investigation report, Nawaz and Maryam involved in corruption

:اسلام آباد

ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ نیب تحقیقاتی رپورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کو بدعنوانی میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

نیب رپورٹ میں حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی بدعنوانی میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ جعلی بیان حلفی دینے پر نیب نے طارق شفیع کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ فیلٹس خریدے، فلیٹ خریدنا ان کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا، مریم نواز اور حسین نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائی، ٹرسٹ ڈیڈ پر کیپٹن (ر) صفدر نے بھی دستخط کئے۔

رپورٹ کے مطابق، مریم نواز نے نومبر 2011ء میں ایک ٹی وی انٹرویو میں لندن میں جائیداد سے انکار کیا، عدالت میں دیئے بیان میں حسین نواز 2006ء سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹنس کے مالک ہیں لیکن برٹش ورجن آئی لینڈ نے مریم نواز کے 2 آف شور کمپنیوں کے بینیفشل مالک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایون فیلڈ عبوری ریفرنس دائر ہونے سے پہلے اور بعد ملزموں کو نوٹس جاری کئے گئے، نوٹس کے باوجود ملزمان تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے، نیب نے ملزمان کی سپریم کورٹ اور میڈیا بیانات کا موازنہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here