کراچی میں اے ٹی ایم لوٹنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار

ATM robbers arrested in Karachi, Partner escape
ATM robbers arrested in Karachi, Partner escape

:کراچی

پولیس نے عزیز آباد کے علاقے سے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ اے ٹی ایم سے چوری کررہا تھا کہ اس دوران بینک کا سیکیورٹی الارم بجنا شروع ہوگیا جس پر بینک میں موجود گارڈز نے فوری طور پر اطلاع دی۔

پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو چوری کے آلات سمیت گرفتار کر لیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔

اد رہے کہ پاکستان میں اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے فراڈ کا کیس گزشتہ برس دسمبر میں منظر عام پر آیا تھا جس میں انکشاف ہوا کہ اسکمرز کراچی کے 579 اے ٹی ایم کارڈز سے رقم نکلوا چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 چینی باشندوں کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

پہلی کارروائی عبداللہ ہارون روڈ پر کی گئی جس کے دوران دو چینی باشندوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے نقدی برآمد کی گئی۔

پولیس نے دوسری کارروائی ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کی جہاں چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد کی گئی جب کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here