اسلام آباد: مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم عدالت سے بری

ATC acquits Sibtain Kazmi in Maulana Azam Tariq murder case
ATC acquits Sibtain Kazmi in Maulana Azam Tariq murder case

:اسلام آباد

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سطبین کاظمی کو بری کردیا۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے امیر مولانا اعظم طارق کو 2003 میں کشمیر ہائی وے پر قتل کیا گیا اور واقعے میں اعظم طارق کے تین محافظ اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سبطین کاظمی کو بری کردیا۔

واضح رہےکہ مولانا اعظم طارق کے قتل کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیس میں ملزم سبطین کاظمی کو 11مئی 2017 کو بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here