رائے ونڈ میں خود کش حملہ: 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید

At least nine, including five policemen martyred in Raiwind explosion
At least nine, including five policemen martyred in Raiwind explosion

:لاہور

 رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکے سے 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا، پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے واقعہ سے بچالیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہچنے دیا۔

خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا

حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جب کہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد شہید ہوئے اور 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے لیکن ان تمام شہادتوں کے باجود پولیس فورس کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

دوسری جانب دھماکے کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہباز شریف نے بھی خود اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دی جن پر قوم کو فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ْ

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here