اٹک میں امریکا پلٹ ڈاکٹروں کا قتل، زمین کا رکھوالا ہی قاتل نکلا

assassination of two US-led doctors in Attock by caretaker of land
assassination of two US-led doctors in Attock by caretaker of land

اٹک میں امریکا پلٹ دو ڈاکٹروں کے قتل کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقتول ڈاکٹر افتخار کی زمینوں کی دیکھ بھال کرنے والا شخص ہی ان کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر افتخار چند روز پہلے امریکا سے وطن واپس آئے تھے اور اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں رہائش پزیر تھے، اپنے ایک دوست ڈاکٹر عزیز کے ہمراہ اٹک کے علاقے گلی جہانگیر میں اپنی جائیداد پر کام کرانے گئے مگر واپس نہ آئے ۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر افتخار ڈاکٹر افتخار زمین بیچنا چاہتےتھے ملزم فضل حق نے کوشش کی کہ زمین اپنے نام کرالے، ملزم نے کاغذات پر ڈاکٹر کے دستخط بھی کرالیے تھے جس کے بعد اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈاکٹر ان کے ساتھی سمیت قتل کردیا ۔

پولیس کہنا ہے کہ گزشتہ روز مرکزی ملزم فضل حق نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر افتخار اور ڈاکٹر عزیز طاہر کو اس نے قتل کردیا ہے اور اس کے ساتھ اس کے دو ساتھی ضابط خان اور گل خان بھی قتل میں شامل ہیں۔

مقتول ڈاکٹر کے اہل خانہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور انہی کے شک کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کو موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر افتخار اور ان کے ساتھی ڈاکٹر کے اغوا برائے تاوان کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی، ملزمان کا موبائل فون ڈیٹا بھی ان کا جرم ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او )اٹک سید شہزاد ندیم کا کہنا ہے کہ ملزم نے زمین پر قبضے کے لیے جعلی کاغذات تیار کر کے ڈاکٹر افتخار سے دستخط بھی کرا لیے تھے جس کے بعد گرفتاری کے خوف سے اس نے دونوں ڈاکٹروں کو قتل کیا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر دونوں لاشیں فارم ہاؤس کے جوہڑ سے تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here