عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی

Asma Jahangir's funeral paid at the Gaddafi Stadium
Asma Jahangir's funeral paid at the Gaddafi Stadium

:لاہور

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو آخری آرام کی جانب بذریعہ ایمبولنس روانہ کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، بیرسٹر اعتراز احسن اور دیگر  وکلا برادری سمیت سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیےمعروف سیاسی، سماجی رہنماؤں، وکلا برادری سمیت خواتین  کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔

عاصمہ جہانگیر کی وصیت کے مطابق تدفین لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں کی جائے گی۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جانے والی عاصمہ جہانگیر کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا اور ان کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here