کل سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

Asia Cup tournament starting tomorrow
Asia Cup tournament starting tomorrow

:دبئی

ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل سے دبئی میں ہورہا ہے تاہم اس سے قبل آج ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔

دبئی میں آج مختصر تقریب ہوگی جس میں ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان بھارت اور ہانگ کانگ گروپ اے جب کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوتا ہے اور گزشتہ 5 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور بھارت نے 2،2 اور پاکستان نے ایک ایونٹ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے 2008 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی اور ٹرافی سری لنکا کے نام رہی جب کہ 2010 میں سری لنکا نے میزبانی کی اور بھارت فاتح رہا۔

2012 میں اس کے بعد مسلسل دو مرتبہ بنگلادیش نے ایونٹ کی میزبانی کی، 2012 میں پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی جب کہ 2014 میں سری لنکا اور 2016 میں بھارت فاتح قرار پایا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here