ایشیا کپ: 16 رکنی پاکستانی ٹیم آج رات دبئی روانہ ہوگی

Asia Cup: Pakistan cricket team to depart for Dubai today
Asia Cup: Pakistan cricket team to depart for Dubai today

:لاہور

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج رات علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوں گے۔

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here