آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے ایل ڈی اے کے چیف انجینئر کو طلب کرلیا

Ashish Iqbal Housing Scandal, NAB sought LDA Chief Engineer
Ashish Iqbal Housing Scandal, NAB sought LDA Chief Engineer

لاہور

نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے چیف انجینئر اسرار سعید کو آج ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے چیف انجینئر ایل ڈی  اے اسرار سعید کونوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ایل ڈی اے نے کس طریقہ کار کے تحت منصوبے کے ٹھیکیداروں کا انتخاب کیا اور کیا تمام قوائد پورے کئے گئے۔

مزید کہا گیا کہ اس بات کا بھی جواب دیا جائے کہ ایل ڈی اے نے پیراگون سٹی کو ٹھیکہ کن شرائط پر دیا۔

نوٹس میں اس الزام کی بھی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ طور پر 200 کنال اراضی ایک اہم شخصیت کے فرنٹ مین کو آلاٹ کی گئی۔

گذشتہ ماہ 22 جنوری کو نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی مبینہ کرپشن کیس کے معاملے  کے لیے طلب کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here