آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل: سی ای او پیراگون ندیم ضیاء کے دو بھائی گرفتار

Ashiana Housing Scheme scandal: Paragon CEO Nadeem Zia's 2 brothers arrested
Ashiana Housing Scheme scandal: Paragon CEO Nadeem Zia's 2 brothers arrested

:لاہور

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کمپنی کے سی ای او ندیم ضیاء کے دو بھائیوں کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ندیم ضیاء کے بھائیوں منیر ضیاء اور عمر ضیاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع قومی احتساب بیورو کا بتانا ہے کہ عمر ضیاء پیراگون بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں جب کہ منیر ضیاء نجی انجنیئرنگ کمپنی میں شاہد شفیق کا پارٹنر ہے۔

رواں برس مارچ میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں نیب نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو بھی طلب کیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق نے نیب کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے جواب بھی دیئے تھے۔

ڈی جی نیب پنجاب شہزاد سلیم نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی پراپرٹی کے لین دین میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

شہزاد سلیم نے دعویٰ کیا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں احد چیمہ کا پیراگون کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here