قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان

Asad Durani's controversial book is likely to be considered in National Security Committee meeting
Asad Durani's controversial book is likely to be considered in National Security Committee meeting

:اسلام آباد

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے  بتایا کہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سرحدی سیکیورٹی صورت حال اور فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں مشرقی، مغربی سرحد اور خطے کی صورتحال پر غور ہوگا۔

خیال رہے کہ آج خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ‘دی اسپائے کرونیکلز’ میں خود سے منسوب خیالات کی وضاحت کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنرل )ریٹائرڈ( اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اگست 1990 سے مارچ 1992 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ہیں، جنہوں نے سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر ایک کتاب ‘دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ لکھی ہے۔

کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، اُن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

اس کتاب کی رونمائی گزشتہ دنوں بھارت میں کی گئی، تاہم نئی دہلی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے اسد درانی کو بھارت کا ویزہ بھی نہیں ملا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here