‘آرچر روایتی ویسٹ انڈین بولرز کی طرح خطرناک’

'Archer dangerous like traditional West Indian bowlers'
'Archer dangerous like traditional West Indian bowlers'

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو روایتی طور پر ویسٹ انڈین بولرز کی طرح خطرناک قرار دیدیا۔

وقار یونس نے انگلینڈ کے بولر جوفرا آرچر کو فاسٹ بولنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آسان رن اپ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں، انہوں نے چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہوا۔

اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کی نیندیں حرام کرنے والے فاسٹ بالر وقار یونس کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر ورلڈ کپ سے قبل ہی لوگوں کی نظروں میں تھے۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھا لگنے والے بولر ہیں جو توقع کے مطابق بالنگ کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ خوش قسمت ہے کہ انہیں مستقبل کا بولر ملا ہے، وہ روایتی طور پر ویسٹ انڈین بالرز کی طرح انتہائی خطرناک بالنگ کرنے کے عادی ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ جوفرا آرچر وسیم اکرم اور میرے سے مختلف بولر ہیں، ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جب کہ جوفرا آرچر تیز گیند اور باونسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here