عرب خاتون کا شوارمہ نہ دلانے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ

Arab woman demanded a divorce from her husband to not get shuwarma
Arab woman demanded a divorce from her husband to not get shuwarma

:قاہرہ

مصر میں شوارمہ نہ دلانے پر چالیس دن کی دلہن نے شوہر سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مصری خاتون سمیحہ نے عدالت میں اپنے شوہر کو کنجوس قرار دے کر طلاق لینے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے، طلاق کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ممکن ہے، مصری خاتون کا کہنا تھا کہ جوس پلانے کے بعد شوارمہ کھانے کو کہا تو شوہر نے فضول خرچی کا الزام لگا کر بد تمیزی کی۔

مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چالیس روز قبل ہماری شادی روایتی طور پر والدین کی پسند سے ہوئی تھی اور میری پہلی ملاقات محض دو ماہ قبل شادی کی تاریخ رکھنے کی تقریب کے دوران ہوئی اس لیے مجھے شوہر کے مزاج اور ان کی کنجوس طبیعت کا اندازہ نہیں ہوسکا تھا جس کی وجہ سے شادی کے محض چالیس دن بعد ہی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

سمیحہ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد ہم ہنی مون پر بھی شہر سے باہر نہیں گئے کیوں کہ میرے شوہر کا کہنا تھا کہ یہ وقت اور پیسے کا ضیاع ہے اور اپنے شہر میں بھی وہ کسی ریسٹورینٹ یا ہوٹل میں جانے کو پسند نہیں کرتے جب کہ تفریح کو فضول اور پیسے ضائع کرنے کا سبب بتاتے ہیں جس کے باعث میں شدید کوفت اور ذہنی کا اذیت کا شکار ہوں، اب میرے لیے اپنے بخیل شوہر کے ساتھ رہنا ناممکن ہوگیا ہے اس لیے طلاق جیسا انتہائی قدم اُٹھایا ہے۔  

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here