نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Approved for hearing of contempt of court against Nawaz Sharif and Mary Nawaz
Approved for hearing of contempt of court against Nawaz Sharif and Mary Nawaz

:اسلام آباد

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نواز شریف، مریم نواز اور پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا گیا ہےکہ نواز شریف اور مریم نواز نے کوٹ مومن جلسے اور پنجاب ہاؤس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، دونوں کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت پر کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست کو ابتدائی سماعت کے بعد منظور کرلیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here