٣٠ ویں سالگرہ پر انوشکا کا جانوروں کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان

Anushka's decision to shelter the animals on her 30th birthday
Anushka's decision to shelter the animals on her 30th birthday

:ممبئی

بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما آج اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اس موقع پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ممبئی میں جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) بنا رہی ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاسکے گی۔

انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں ویسے ہی جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، لہذا ہمیں ان کا بھی سوچنا چاہیے اور ان کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی خدمت اور دیکھ بھال کریں اور گلیوں میں پلنے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

انوشکا کا کہنا تھا،  ‘میرا خواب تھا کہ میں اپنے بے زبان ساتھیوں کے لیے کچھ کروں جو آج پورا ہوگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کام میں سب مجھے سپورٹ کریں گے’۔

انوشکا نے دلائی لامہ کا قول بھی تحریر کیا کہ ‘جانوروں کی دیکھ بھال کرو اور دنیا کو بہتر جگہ بناؤ’۔

Anushka Sharma  - credit - instagram

دوسری جانب ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا کو انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ایک سیلفی شیئر کی، جس میں وہ انوشکا کو کیک کھلاتے نظر آئے۔

ویرات نے انوشکا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ‘سب سے مثبت اور سچا’ بھی قرار دیا۔

انوشکا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2008 میں پہلی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا تھا جس کے بعد اداکارہ نے کئی کامیاب فلمیں کیں جن میں ’جب تک ہے جان‘، لیڈیز ورسز وکی بہل‘، ’بینڈ باجا بارات‘، ’پی کے‘، ’سلطان‘ اور دیگر شامل ہیں۔

گذشتہ برس کے آخر میں انوشکا اور ویرات اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here