عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے ’دنگل‘ میں ایک اور فلم شامل

Another film in Pakistani films on Eid al-Fitr
Another film in Pakistani films on Eid al-Fitr

:لاہور

اداکار میکال ذوالفقار، علی کاظمی اور شایان خان کی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ اب چھوٹی عید پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رومانٹک کامیڈی فلم پہلے 6 جولائی کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب عید پر یہ فلم ’وجود‘، ’سات دن محبت ان‘ اور ’آزادی‘ کے ساتھ ریلیز ہوگی۔

فلم میں میکال ذوالفقار، علی کاظمی، شایان خان، سینئر اداکار قوی خان، عتیقہ اوڈھو اور محمود اختر شامل ہیں۔

کامیڈی اور رومانوی فلم میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ نایاب خان اور کومل فاروقی نے بھی شوخ و چنچل پرفارمنس دی ہے۔

فلم میں راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض محمود اختر نے سرانجام دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی جس کا مقصد مقامی فلمی صنعت کو پروان چڑھانا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here