ایک اینکر نے قصور کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ

Through an anchor fault has tried to turn the case, Rana sana ullah
Through an anchor fault has tried to turn the case, Rana sana ullah

:صوبائی وزیر قانون

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قصور واقعے میں اینکر پرسن شاہد مسعود ایک مہرہ ہے جس کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم کردار کشی کرنے والوں کو جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ایک اینکر شاہد مسعود کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قصور کیس میں شاہد مسعود ایک مہرہ ہے، مہرے کے پیچھے کھڑی قوتیں اس ملک میں افراتفری پھیلانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے میں ملوث ہیں ان کا پتہ چلانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصور واقعے میں ملوث ملزم کے 37 بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اس کیس میں شاہد مسعود سے ان کے ذرائع پوچھیں اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here