خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کردینے والی ماہر لڑکی

Sofie Dossi
Sofie Dossi

:امریکا

مہارت ایسی کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، امریکا کی 16 سالہ صوفی دوسی نے خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خطرناک کرتب کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ لوگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ خاتون کرتب باز صوفی دوسی کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے ایسے خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

سولہ سالہ  صوفی توازن برقرار رکھتے ہوئے مختلف کرتبوں کا ایسا شاندار مظاہرہ کرتی ہے کہ اسے دیکھ کر دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔

صوفی کی مہارت پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ کر حیرت زدہ ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here