ابھیشیک کی سالگرہ پر بیٹے کا بچپن یاد کرکے امیتابھ جذباتی ہوگئے

Amitabh became emotional by remembering the childhood of Abhishek on his birthday

:ممبئی

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کے والد نے ان کی بچپن کی کچھ یادیں مداحوں سے شیئر کیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں ابھیشیک کے بچن کے اُن دنوں کو یاد کیا، جب وہ فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے لیے ان کے ساتھ سیٹ پر جایا کرتے تھے۔

امیتابھ نے لکھا، ‘کوئی سیٹ کی سیڑھیوں پر بیٹھا ہے، اس کی 2 انگلیاں اس کے منہ میں ہیں، بال شان بے نیازی سے ماتھے پر پڑے ہیں، اس نے ایک گرم جیکٹ پہن رکھی ہے اور وہ خاموشی سے اپنے والد کو شوٹنگ کرواتے دیکھ رہا ہے’۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘ابھیشیک بڑے ہونے کے باوجود بھی بالکل تبدیل نہیں ہوا بلکہ اب وہ پہلے سے زیادہ خاموش ہوگیا ہے اور لمبا بھی لیکن اس کی عادتیں اب بھی ویسی ہی ہیں’۔

ابھیشیک بچن چونکہ ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں، لہذا امیتابھ نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے وہاں کے ٹائم زون کا انتخاب کیا اور ٹوئٹر پر ابھیشیک کو دعا دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ‘ایک وقت تھا، جب میں اس کا ہاتھ پکڑ کر چلا کرتا تھا اور اب وہ مجھے راستہ دکھاتا ہے’۔

ٹوئٹر پر ابھیشیک کے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔

Abhishek Bachchan is riding on his father Amitabh Bachchan's shoulder
Abhishek Bachchan is riding on his father Amitabh Bachchan’s shoulder
Courtesy , Indian express
Courtesy , Indian express

واضح رہے کہ امیتابھ اور ابھیشیک فلم ‘سرکار راج’، ‘بنٹی اور ببلی’ اور ‘پا’ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here