عامر خان نے فریال مخدوم سے کشیدگی کی اصل وجہ بتا دی

Amir Khan told the real cause of stress Faryal Makhdoom
Amir Khan told the real cause of stress Faryal Makhdoom

:لندن

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ رابطے کا فقدان جبکہ باکسنگ رِنگ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ہاتھ کی چوٹ کو قرار دے دیا۔

مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان اور فریال مخدوم ‘لوز ویمن ٹوڈے’ نامی پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری غلطی ان کی اپنی تھی۔

عامر خان نے اعتراف کیا، ‘جو کچھ بھی ہوا، وہ رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہوا’۔

ان کا کہنا تھا، ‘جس طرح سے ان کا تنازع سب کے سامنے آیا، یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، میرا خیال ہے کہ کبھی کبھی غصہ ہر چیز پر غالب آجاتا ہے۔’

عامر خان نے کہا کہ وہ ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے اپنی توجہ باکسنگ پر مرکوز نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے خارج ہوئے ۔

باکسر عامر خان نے کہا، ‘میرا ہاتھ پر چوٹ لگ گئی، میری شادی ٹوٹ رہی تھی، ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے میں باکسنگ رِنگ سے باہر تھا، اپنی فیملی سے دور تھا، میری زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے تھے۔’

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو حالات کے باعث وہ ذہنی طور پر پریشان تھے لیکن اب تمام اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھ چکے ہیں۔

دوسری جانب عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان دوریوں کی وجہ سے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔

فریال نے بتایا، ‘میں انگلینڈ میں تھی اور عامر دبئی میں تھے۔’

ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ ‘وہ (عامر) اُس وقت انتہائی شدید بحران کا شکار تھے اور انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ انہیں کس سے بات کرنی چاہیے’۔

عامر اور فریال کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ

عامر خان اور فریال مخدوم کے لیے 2017 انتہائی مشکل سال تھا، جس میں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کشیدگی کی خبریں گرم رہیں۔

عامر خان نے فریال پر الزام لگا یا تھا کہ ان کا اپنے ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کے بعد فریال نے بھی کچھ تلخ ٹوئیٹس کیں اور معاملات دونوں کی علیحدگی تک جاپہنچے۔

تاہم پھر فریال مخدوم کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے امید سے ہونے کے اعلان کے بعد دونوں کے درمیان موجود سردمہری کی برف پگھلی اور عامر خان نے ٹوئٹر پر ہی دوبارہ سے ایک ہونے کا اعلان کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here