ایک سال میں دو مرتبہ کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا امریکی

American won the lottery twice a year
American won the lottery twice a year

:میسا چیوسیٹس

امریکا کے ایک شہری کا نصیب ایسا چمکا کہ رواں سال کے 4 ماہ میں اس نے لاٹری کا ٹکٹ دو مرتبہ جیتا ہے، ہر بار اسے 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں ملی جو مجموعی طور پر 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

امریکی ریاست میساچیوسیٹس کے ایک شہر میتھیون سے تعلق رکھنے والے جیسن ولیمز کو 30 ڈالر کا ٹکٹ کھرچنے پر جو نمبر ملے انہیں دوسری مرتبہ ایک ملین ڈالر کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

اب سے چند روز قبل جیسن نے اپنے ٹکٹ کے ساتھ ایک یادگار تصویر اتروائی جبکہ وہ اس سال 10 جنوری کو بھی 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔

حال ہی میں جیتا ہوا لاٹری ٹکٹ انہوں نے میتھیون کے ایک اسٹور سے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انعام یافتہ ٹکٹ بھی کسی نے ان سے یادگار کے طور پر خریدا ہے جسے انہوں نے 10 ہزار ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here