علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

Ali Raza Abidi decision to return to MQM Pakistan
Ali Raza Abidi decision to return to MQM Pakistan

:کراچی

علی رضا عابدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گذشتہ  ماہ 8 نومبر کو پارٹی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

علی رضا عابدی نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے اتحاد کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے اگلا انتخاب ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم علی رضا عابدی، جو اُن دنوں عراق کے شہر کربلا میں  موجود تھے، کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اور  انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔

جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ناراض رہنما کو منانے کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here