پنجاب میں بڑے کاشتکاروں کو بھی آسان شرائط پر قرض فراہمی کا پروگرام شروع

Akhuwat National Rural Support Program starts on easy terms in Punjab
Akhuwat National Rural Support Program starts on easy terms in Punjab

:راولپنڈی

محکمہ زراعت پنجاب نے ’’اخوت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ‘‘کے تحت 50ایکڑ تک اراضی کے مالک بڑے کاشتکاروں کے لیے بھی بلاسود قرضوں کا اعلان کر دیا ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ زرعی ترقی کے فروغ اور زرعی خودکفالت کے لیے پنجاب حکومت نے قبل ازیں چھوٹے کاشتکاروں کے لیے آسان بلاسود قرضہ جات کی کامیاب فراہمی کی اور پنجاب بھر میں 3لاکھ 14ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو قضہ جات کی فراہم کی گئی ۔

ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب نے اب بڑے کاشتکاروں کو بھی آسان شرائط پر بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت خریف کی فصل کے لیے 25ایکڑ اراضی مالکان کے لیے 40,000روپے فی ایکڑ کے حساب سے بلاسود قرضہ جات جبکہ 50ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکاران کے لیے رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے ۔یہ قرضے انتہائی آسان عمل کے ذریعے ٹیلی نار بنک ،نیشنل بنک اور زرعی ترقیاتی بنک کے ذریعے حاصل کے جا سکتے ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here