اختر حسین بادشاہ کا بینک سٹاپ پر احتجاجی کیمپ سے خطاب

Akhtar Hussain Badshah speech in protest camp at Bank Stop
Akhtar Hussain Badshah speech in protest camp at Bank Stop

:لاہور

اختر حسین بادشاہ نے لاہور آن لائن ٹی وی کو بتایا کہ شہباز شریف کے حلقے کی توڑ پھوڑ نہ کی جائے اور وہ موجودہ حلقہ بندیوں کو نامنظور کرتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے بھی احتجاج میں بھرپور حصہ لیا اور شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

اختر حسین بادشاہ نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے اس حلقے میں بہت سے ترقیاتی کام کروائےہیں جس کی وجہ سے اہلِ  حلقہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ اس حلقہ یعنی یوسی242اور یوسی 243 کو شہباز شریف کے حلقہ بندی میں شامل کیا جائے ورنہ لوگ  دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے اور حلقہ بندی کی توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاج کرہں گے۔

اختر حسین باشاہ نے بینک سٹاپ پر احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیر ہیں اور شیر ہمیشہ اپنی نسل میں رہتا ہے ۔ شیر مرتے دم تک شیر ہوتا ہے، ہم شیر کے ساتھ ہیں اور مرتے دم تک شیر کے ساتھ رہیں گے۔ہم گیڈر کی گیڈر بپکھیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہمارے علاقے کو محمد شہباز شریف کے حلقے میں شامل کیا جائے۔ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر اختر حسین بادشاہ نے کہا کہ ہم مرتے دم تک مسلم لیگ کے ساتھ ہیں اور جب تک میری رگوں میں خون چل رہا ہے،  میرے خون کا آخری قطرہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here