شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں فضائی کارروائی، 70 افراد ہلاک

Air strikes in the area occupied by rebels in Syria, killing 70 people.
Air strikes in the area occupied by rebels in Syria, killing 70 people.

:دمشق

باغیوں کے زیرقبضہ شام کے مشرقی حصے غوطہ میں کیمیائی حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شام میں ریسکیو کا کام کرنے والی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق حکومتی فورسز کی جانب سے کارروائی میں 70 افراد ہلاک ہوئے جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

وائٹ ہیلمٹ کے سربراہ رعد الصالح کا کہنا ہے کہ 70 افراد کی ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ سیکڑوں افراد متاثر ہیں، انہوں نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

رعدالصالح کے مطابق مشرقی غوطہ میں کلورین گیس سمیت ناقابل شناخت گیس کے حملے کیے گئے جب کہ تنظیم کے رضاکار متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی غوطہ میں مسلح تنظیم جیش الاسلام کی کارروائی کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی گئی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here